1 ستمبر 2026 - 22:21
دہشت گرد امریکی دشمن کا حملہ؛ صوبہ ہرمزگان میں دھماکے ہوئے؛ دشمن کو پشیمان کریں گے، سپاہ پاسداران

شہروں قشم، سیریک، بندرعباس اور جاسک نیز کچھ دوسرے علاقوں میں کئی دھماکوں کی آواز سنی گئی ہیں۔ ادھر سپاہ پاسداران کے ترجمان نے اعلان کیا کہ امریکی دشمن اپنی جارحیت پر ضرور پشیمان ہوگا۔ / ادھر ڈپٹی گورنر صوبہ سیستان و بلوچستان نے کہا ہے کہ چابہار اور کنارک پر کئی پروجیکٹائل گرے ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || بندرعباس سے موصولہ رپورٹ کے مطابق، مقامی ذرائع نے بندرعباس، قشم اور سیریک میں دھماکوں کی آوازیں سنائے دینے کی خبر دی ہے۔

تاہم، اسی سلسلے میں صوبہ ہرمزگان کے ڈپٹی گورنر، احمد نفیسی نے کچھ دیر قبل تقریباً شام 19:00 بجے کہا: ابھی تک ہرمزگان میں کسی حادثے کی رپورٹ نہيں ملی ہے۔

انھوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ خبریں صرف سرکاری ذرائع سے حاصل کریں اور افواہوں اور قیاس آرائیوں پر توجہ نہ دیں۔

ریاستی-امریکی دہشت گرد تنظیم سینٹ کام نے اعلان کیا کہ اس نے ایران میں اہداف پر حملہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، رات 20:00 بجے بھی سیریک اور کریان-میناب میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

صوبہ ہرمزگان کے مختلف مقامات پر امریکی دشمن کے حملوں کی تفصیلات

صوبہ ہرمزگان کے ڈپٹی گورنر نے دشمن کی جانب سے صوبہ ہرمزگان کے ساحلی پٹی پر حملوں کی تصدیق کر دی۔

احمد نفیسی نے صوبہ ہرمزگان میں سنی گئی آوازوں کے بارے میں کہا: زیادہ تر آوازیں خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کے آبی علاقے سے کشیدگی سے تعلق رکھتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: گذشتہ ایک گھنٹے کے دوران امریکی دشمن نے صوبہ ہرمزگان اور ساحلی علاقوں کے مختلف مقامات پر جارحیت کی ہے۔

نفیسی نے اس بات کی نشاندہی کی کہ صوبہ ہرمزگان کے تمام علاقوں کے حالات مکمل طور پر مستحکم ہیں اور عوام کو یقین رکھنا چاہئے کہ دشمن کی کسی بھی شرانگیزی کا شدیدترین انداز سے جواب دیا جائے گا۔

دہشت گرد امریکی دشمن کا حملہ؛ صوبہ ہرمزگان میں دھماکے ہوئے؛ دشمن کو پشیمان کریں گے، سپاہ پاسداران

چابہار اور کنارک پر کئی پروجیکٹائل گرے ہیں، ڈپٹی گورنر صوبہ سیستان و بلوچستان

صوبہ سیستان و بلوچستان کے ڈپٹی گورنر نے کہا ہے کہ چابہار اور کنارک کے شہری علاقوں پرچار پروجکٹائلز لگے ہیں۔

صوبہ سیستان و بلوچستان کے ڈپٹی گورنرعلی خلیل آبادی نے کہا: چابہار اور کنارک کے شہری علاقوں کی حدود میں چار پروجیٹائلز لگے ہیں، واقعے کے پہلوؤں، ممکنہ نقصانات اور مزید تفصیلات کے بارے میں ماہرانہ تحقیقات جاری ہیں۔

دہشت گرد امریکی دشمن کا حملہ؛ صوبہ ہرمزگان میں دھماکے ہوئے؛ دشمن کو پشیمان کریں گے، سپاہ پاسداران

امریکہ اپنے نئے حملوں پر پشیمان ہوگا، ترجمان سپاہ پاسداران

اسلامی انقلابی گارڈ کور کے ترجمان نے تاکید کی: تجاوز کرنے والوں کے لیے سخت سزا منتظر ہے، امریکہ اپنے نئے حملوں پر پشیمان ہوگا۔

سردار حسین محبی، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان، نے اپنے ذاتی صفحے پر لکھا: تجاوز کرنے والوں کے لیے سخت سزا منتظر ہے، امریکہ اپنے نئے حملوں پر پشیمان ہوگا۔

دہشت گرد امریکی دشمن کا حملہ؛ صوبہ ہرمزگان میں دھماکے ہوئے؛ دشمن کو پشیمان کریں گے، سپاہ پاسداران

واضح رہے کہ ایک ایرانی اہلکار نے پیر کے روز روئٹرز نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں خبردار کیا تھا کہ ہر امریکی حملے کا جواب "دسوں گنا شدید" طاقت اور شدت سے دیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha